Article

شادی کی پہلی رات کے بارے میں کچھ ایسے حقائق جن کا جاننا ہر لڑکی کے لیۓ ضروری ہوتا ہے

3156 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

شادی ہر انسان کی زندگی کا سب سے اہم موقع ہوتا ہے جس کو پاکستانی قوم کے رسم و رواج نے مل کر خوبصورتی ، لزت اور دلکشی کا ایک ایسا امتزاج بنا ڈالا ہے جس سے صرف دلہا اور دلہن ہی نہیں بلکہ ان کے عزیز و اقارب ، دوست احباب سب ہی مستفید ہوتے ہیں ۔ رنگارنگ ملبوسات ، لذیذ کھانے اور دیکر اہتمام نے شادی کی تقریبات کی رنگارنگی کو بہت بڑھا ڈالا ہے

مگر اس خاص موقعے کے حوالے سے اگر دلہن کا ذکر کیا جاۓ تو ایک جانب تو ماہوں ابٹن ،مہندی اور دیگر تقریبات میں مرکزی حیثیت ہونے کے باوجود ایک جانب تو وہ خوش ہوتی ہے مگر آنے والی زندگی کے حوالے سے اس کے اندر بہت سارے سوالات اور اندیشے بھی ہوتے ہیں اپنے میکے کو چوڑنے کا خوف ، نۓ جیون ساتھی کے ساتھ مسابقت کا خوف اور سب سے بڑھ کر شادی کی پہلی رات کا خوف اس کے اندر بہت سارے اندیکھے سوالات اٹھا رہا ہوتا ہے جن کے جوابات شادی کے ہنگاموں میں مصروف ماں یا بھابھیاں یا سہیلیاں نہیں دے پاتی ہیں

اس حوالے سے چند اہم باتوں کا ذکر ہم یہاں دلہن کی رہنمائی کے خیال سے کرنا چاہیں گے

پرسکون رہیں

ایک جدید ریسرچ کے مطابق شادی کی پہلی رات بیس فی صد خواتین قربت کے لمحات کی خوشی اور آسودگی سے محروم رہتی ہیں اور اس کا سبب ان کی فطری شرم و جھجک ہوتی ہے تو اس موقع پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس موقعے پر اپنے ذہن کو پرسکون رکھیں اور جو ہو رہا ہے اس کو ہونے دیں

ہر چیز ویسے نہیں ہو سکتی جیسا آپ نے خواب دیکھا ہو

عام طور پر ہر لڑکی کے ذہن میں سہاگ رات کا تاثر بالکل فلمی سا ہوتا ہے جہاں پر ایک ہیرو پیار نچھاور کر رہا ہوتا ہے اور ہیروئيں اس سے لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہے مگر حقیقی زندگی کی سچائی اس سے کافی مختلف ہوتی ہے اس لیۓ اگر آپ کے جوابوں کے مطابق کچھ نہ ہو تو اس کا قطعی مطلب یہ نہیں ہے کہ کچھ برا ہو گیا ہے حقیقتوں کو تسلیم کرنا سیکھیں

اپنے ساتھ کرینبیری جوس کے ساشے رکھیں

عام طور پر شادی کی پہلی رات کے بعد بہت ساری لڑکیاں پیشاب میں جلن یا انفیکشن میں مبتلا ہو جاتی ہیں اور فوری طور پر زنانہ امراض کی ڈاکٹروں کا رخ کرتی ہیں ان لڑکیوں کو چاہیۓ کہ اپنے ساتھ کرین بیری جوس کے ساشے رکھیں اور ہر بار قربت کے لمحات سے لطف اندوز ہونے کے بعد لازمی طور پر باتھ روم جا کر پیشاب سے فارغ ہوں اور اگر کسی قسم کی تکلیف معسوس کریں تو اس جوس کا استعمال کریں

یہ نہیں ہو سکتا ایسا نہ سوچیں

ضروری نہیں ہے کہ ہر جوڑا شادی کی پہلی رات ہی اپنی  ازدواجی زندگی کے آغاز میں کامیاب ہو جائیں اور پر لظف لمحات حاصل کر پائیں اس بات کو اپنی کمزوری یا اپنے جیون ساتھی کی ناکامی تصور نہ کریں اور پرسکون رہیں اور کوشش جاری رکھیں

مسلسل کوشش کامیابی کے دروازے کھولتی ہے

قربت کے لمحات میں ایک بار کی ناکامی کو روگ بنانے کے بجاۓ اپنی کوششیں جاری رکھیں اور اس بات کی امید رکھیں کہ محنت ضاغع نہیں ہوتی اور نہ ہی اکارت جاتی ہے

عنقریب دلہن بننے والی تمام لڑکیوں کے لیۓ یہ تمام نکات بہت فائدہ مند ہیں اس کو ان تمام لڑکیوں تک پہنچائیں جن کی شادی ہونے والی ہے اور آپ کی خواہش ہے کہ وہ ان امور سے آگاہی حاصل کریں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: