Article

میڈیکل سائنس میں تہلکہ ، بڑی بڑی بیماریوں کا علاج صرف سورۃ الرحمن سے کیسے ممکن ہے جانیۓ

1976 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

اس بات کو اب سائنس بھی تسلیم کرتی جا رہی ہے کہ قرآن صرف ایک الہامی کتاب نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس میں زندگی کے ہو معاملے کے حوالے سے نہ صرف رہنمائی موجود ہے بلکہ اس کے اندر انسان کے بڑے سے بڑے مسلے کے حل کے ساتھ ساتھ تمام ناقابل علاج بیماریوں کا علاج بھی موجود ہے اس حوالے سے سورۃالرحمن کا نام خاص طور پر سامنے آرہا ہے جس کے ذریعے پاکستانی ڈاکٹر مختلف لاعلاج مریضوں کا علاج کر رہے ہیں

رحمن تھراپی

سورۃ الرحمن قرآن کی 55 سورت ہے جس میں 78 آیات اور 3 رکوع ہیں اس سورت کا نام اللہ کے نام رحمن پر ہے اور اس سورۃ کے موضوع اور مضمون میں بھی اللہ تعالی نے اپنےمظاہر و قدرت کو بیان کیا ہے اس حولے سے اسلامآباد پمز کی ماہر امراض قلب ڈاکٹر ماہ رخ ظہور کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے مریضوں کے علاج کے لیۓ رحمن تھراپی کا عمل شروع کیا

اس عمل کے تحت مریضوں کو دن میں دو بار سورۃ الرحمن کی تلاوت سنائی جاتی ہے ڈاکٹر صاحبہ کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ سورۃ الرحمن سننے کے نتیجے میں ایسی الفا شعاعیں پیدا ہوتی ہیں جو ان کے دل کو سکون دیتی ہیں اور اس سے انسان کی روح کو سکون ملتا ہے جس کا براہ راست اثر انسانی جسم پر پڑتا ہے

رحمن تھراپی سے بیماریوں کا علاج

رحمن تھراپی سے اولین تجرباتی طور پر پمز ہسپتال اسلام آباد ، لاہور سروسز ہسپتال اور پشاور کے آر ایم آئی ہسپتال میں دل کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے اس کے تحت صبح شام مریضوں کو سورۃ الرحمن کی تلاوت سنائی جاتی ہے جس سے مریضوں کی حالت میں بہت بہتری نظر آتی ہے

ڈاکٹر ماہ رخ کا یہ بھی کہنا تھا اس طریقہ علاج کو آئی سی یو کے مریضوں پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جب کہ صرف معائنہ کے لیۓ آنے والے مریضوں کو بھی گھر جا کر دن میں تین دفعہ سورۃ الرحمن کی تلاوت سننا تجویز کیا جاتا ہے

ڈاکٹر ماہ رخ کا اس حوالے سےمذید یہ بھی کہنا تھا کہ وہ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ اس طریقہ علاج کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کو تحریری صورت میں بھی قلمبند کیا جا رہا ہے اور اس بت کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حکموت اس طریقہ علاج کو ملک کے تمام ہسپتالوں میں رائج کر دے تاکہ پورا ملک رحمن تھراپی سے مستفید ہو سکے

اس حوالے سے دنیا بھر کے سائنسدان بھی اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں کہ قنآن کی آیات صرف مسلمانوں پر ہی نہیں بلکہ ہر مزہب کے لوگوں پر یکساں اور مثبت اثرات مرتب کر رہی ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: