Article

بھارتی کسانوں کا پاکستان کو ٹماٹر بیچنے سے انکار جواب میں پاکستانیوں نے انڈیا کو ان ٹماٹر سے کیا کیا کرنے کا مشورہ دے ڈالا

1468 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

بھارتی عوام اور حکمران ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان کو جنگ میںدھکیل دیں اور اس کے لیۓ ہر کوئي اپنے اپنے شعبے میں پاکستانیوں کے ساتھ اپنی خار نکال رہا ہے جیسے اجے دیوگن نے اپنی فلم پاکستان میں ریلیز سے منع کر دیا تو دوسری جانب ٹی سیریز والوں نے اپنی پلے لسٹ میں سے عاطف اسلم اور راحت فتح علی کے گانے نکال دیۓ اور کسانوں نے ٹماٹر کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر ڈالا

سلمان خان نے اپنی فلم کے لیۓ عاطف اسلم سے گانے گوانے سے منع کر ڈالا ایسے موقع پر بھارتی کسانوں نے بھی سوچا کہ وہ کس طرح سے اس جنگ کے جنون میں مذید ایندھن ڈالیں تو انہوں نے یہ اعلان کر ڈالا کہ ہم اپنے ٹماٹر پاکستان کو نہیں بیچیں گے دیکھتے ہیں کہ ہمارے ٹماٹروں کے بغیر پاکستانی کھانا کیسے بناتے ہیں

Aik aur hamla hogaya 😮

Aik aur hamla hogaya 😮

Posted by CBM – Comics By Majid on Tuesday, February 19, 2019

اس بات سے ہم سب واقف ہیں کہ ٹماٹر کی غیر موجودگی میں بھی بہت سارے دوسرے ذرائع استعمال کر کے کھانا بنایا جا سکتا ہے مگن بھارتی کسان اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ ٹماٹر وہ نازک چیز ہے اور اس کو فوری طور پر استعمال نہ کیا جاۓ تو یہ سڑنے لگتے ہیں اور سڑے ہوۓ ٹماٹر کس کام آتے ہیں یہ بتانا بھی اب بھارتی کسانوں کو ضروری ہو گیا ہے

سیاست دانوں کے اوپر برساۓ جائیں

بھارت کو اس بات کا اندازہ ہوتا جا رہا ہے کہ پلوامہ کے خودکش حملے کا سبب ان کی وہ غلط پالیسیاں ہیں جن کے سبب کشمیری نوجوان اس حد تک گۓ اس بات کا اشارہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی کیا تھا کہ بھارت کو سب سے پہلے ان وجوہات کو جاننے کی کوشش کرنی چاہیۓ جس کے سبب کشمیری نوجوان اس حد تک جانے کے لیۓ تیار ہو گۓ ہیں

لہذا یہ ٹماٹر جو بھارتی کسان پاکستانیوں کو نہیں بیچ رہے سیاست دانوں کو کھلانے کے کام آسکتے ہیں

فوجیوں کو کھلاۓ جائیں

بین الاقوامی میڈیا اس بات پر بھارتی فوج پر شدید تنقید کر رہے ہیں کہ پلوامہ حملہ درحقیقت بھارتی فوجیوں کی غلط حکمت عملی کے سبب ہوا فوجوں کا یہ اصول ہوتا ہے کہ اگر کوئي کانواۓ حرکت کرۓ تو اس سے پہلے حفاظتی دستے پہلے اس علاقے کو چیک کرتے ہیں مگر بھارتی فوج نے ایسا نہیں کیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ٹماٹر جو کہ جلد ہی سڑنے والے ہیں ان کو بھارتی فوجیوں کے اوپر برسانا چاہیۓ

جب کہ انڈیا کے پاکستان پر ٹماٹر بند کرنے پر پاکستانیوں کا رد عمل بھی بہت ہی دلچسپ تھا

کچھ لوگوں نے تو اس کا حل یہ نکالا کہ ہم تو ٹماٹر کی جگہ دہی ڈال کر سالن بنا لیں گے تم لوگ سڑے ہوۓ ٹماٹر سے کیا کرو گے

جب کہ کچھ لوگ اب تک پی ایس ایل کے نشے ہی میں مبتلا ہیں ان کا کہنا ہے کہ جنگ جیتنے کےبعد ہم ویرات کوہلی کو لاہور قلندر میں کھلائیں گے تاکہ دوہری شکست کا مزہ لوٹ سکے

جب کہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو قوم اپنے فوجیوں کو تین ٹائم کھانا نہیں دے سکتی وہ کیسے ہمارے ٹماٹر بند کرے گی

وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے اور ہر نۓ دن کے ساتھ ان کا میڈیا اور عوام ایسی ہی بے سروپا کہانی لے کر سامنے آجاتا ہے ٹماٹروں کی یہ کہانی بھی ایسے ہی جنون کا حصہ ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: