Article

میں نے عامر لیاقت سے شادی اس لیۓ نہیں کی کہ مجھے ان سے محبت ہے بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبی نے پہلی بار شادی کی اصل وجہ بتا دی

2114 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

دنیا بھر میں مشہور لوگوں کے لیۓ لوگوں کی نظروں اور باتوں سے چھپ کر کچھ بھی کرنا اب تقریبا ناممکن ہو چکا ہے شہرت ایک جانب تو انسان کے لیۓ بہت اچھی چیز ہے اور بعض اوقات یہی شہرت انسان کے لیۓ وبال بھی ثابت ہوتی ہے ڈاکثر عامر لیاقت کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ان کے بارے میں عام طور پر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ وہ اگر کسی فرد کو اپنے ساتھ کام کرنے کےلیۓ بھی چن لیں تو وہ بھی مشہور ہو جاتا ہے مگر یہاں تو معاملہ ان کی زندگی کے ساتھی کا تھا تو وہ کیسے مشہور نہ ہوتا

سیدہ طوبی جو گزشتہ کچھ عرصے سے عامر لیاقت کے ساتھ شادی کرنے کے سبب خبروں کی شہہ سرخیوں کا حصہ بن چکی ہیں ان سے جب ان کی زندگی اور اس شادی کے حوالے سےے پوچھا گیا تو پہلی بار انہوں نے اس حوالے سے اپنا نقطہ نظر کھل کر پیش کیا ہے

یاد دہے کہ عامرلیاقت کی سیدہ طوبی کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے اور ان کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا اور بیٹی پہلے ہی موجود ہیں جب کہ دوسری شادی کی خبر جب لیک ہوئی تو اس موقعے پر عامر لیاقت کی بیٹی دعا لیاقت کےٹوئٹس نے اوراس پر عامر لیاقت کے جوابات نے اس شادی کو کافی متنازعہ بنا دیا مگر اس حوالے سے طوبی نے خاموشی اختیار کیۓ رکھی

مگر اب اس حوالے سےپہلی بار طوبی نے پڑھ لو کے نمائندہ خصوص سے بات چـیت کی اور اپنے نقطہ نظر کو واضح کیا سیدہ طوبی سے پوچھے گۓ سوالات اور ان کے جوابات کچھ اس طرح تھے

آپ کو عامر لیاقت سے محبت کب اور کیسے ہوئي

کچھ بدترین حالات میں جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ تھے ان لمحات میں ایک جانب تو ہمارے درمیان انڈراسٹینڈنگ میں اضافہ ہوا اور دوسری جانب ہم ایک دوسرے کے قریب آگۓ

جب لوگوں کو آپ کی اور عامر لیاقت کی شادی کے بارے میں پتہ چلا تو اس سے زندگی میں کیا تبدیلی واقع ہوئي

ہمارا تعلق کبھی بھی راز نہ تھا جب آپ کسی تعلق میں ہوتے ہیں تو آپ کے اردگرد کے لوگوں آپ کے خاندان کو اس بارے میں پتہ ہونا چاہیے اور ان کو پتہ تھا اور وہ اس بات پر خوش بھی تھے اور یہی میری دنیا بھی تھے جن کو سب پتہ  ہونا چاہیۓ تھا

وہ کون سی چیز ہے عامر لیاقت میں جس سے آپ کو سب سے زیادہ پیار ہے

وہ ایک مضبوط ترین آدمی ہیں انہوں نے بڑی بڑی لڑائیاں تن تنہا لڑی ہیں ان کے پختہ ارادے اور جدوجہد کے بارے میں کوئی بھی نہیں جانتا مگر اگر آپ ان کے بارے میں سب سے ایک اچھی بات جاننا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے میں کہنا چاہوں گی کہ ان کا دل سونے کا ہے وہ بہت بڑے دل اور بہت کھلے ہاتھ کے مالک ہیں وہ بغیر بتاۓ لوگوں کی مدد کرتے ہیں ہزارہا گھر ایسے ہیں جو اس وقت بھی ان کے دم سے چل رہے ہیں وہ اپنے اوپر خرچ کرنےکے بجاۓ ضرورت مندوں پر خرچ کرنے والے ہیں

آپ کی شادی پر لوگوں کا ردعمل بہت مختلف تھا اس کا سامنا آپ کیسے کرتی ہیں

الحمد للہ میں بہت شکر گزار ہوں ان لوگوں کی جنہوں نے ہمیں ہماری شادی کی مبارکباد دی اور ان لوگوں کی بھی جنہوں نے ہماری شادی پر تنقید کی ۔ شادی ایک مقدس بندھن ہے اور اس کا فیصلہ عرش پر ہوچکا ہوتا ہے اور ہمارے نصیب میں پہلے سے لکھا ہوتا ہے اس لیے اس بارے میں تنقید کوئی معنی نہیں رکھتی

اس موقعے پر سیدہ طوبی عامر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی بہت خواہش تھی کہ کاش وہ اپنے ساس سسر سے ملی ہوتیں بدقسمتی سے وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں مگر اگر وہ ہوتے تو ان جیسے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکنوں سے مل کر ان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا

سیدہ طوبی اپنی نئی زندگی کے سفر پر کامیابی سے گامزن ہیں اللہ ان کو مستقبل میں ڈھیروں خوشیوں اور کامیابیوں سے نوازے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: