Article

کیا آپ پاکستان جیسے ملک میں رہتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاری میں لگے ہیں؟ پہلے یہ پڑھ لیجیئے

756 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

ویلنٹائن ڈے کی آمد سے قبل ہی فروری کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی ہر جانب سے اس کی حمایت اور مخالفت میں بحث کا آغاز ہو جاتا ہے ۔کچھ لوگ اس کو حرام قرار دینے کے لۓ تاریخی حوالے ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں اور کچھ اس کی معاشرتی اور مذہبی توجیحات ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔

لیکن اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ جو لوگ آچ ببانگ دہل اس کی مخالفت میں بڑی بڑی دلیلیں دے رہے ہوتے ہیں عمر کے کسی نہ کسی دور میں کبھی نہ کبھی بھلے کھلے عام یا چھپ کر ویلنٹائن ڈے کی تیاریاں ضرور کی ہوں گی۔ویلنٹائن ڈے منانے والے جانتے ہیں کہ اس دن کی تیاری کے لۓ کچھ نہ کچھ خاص کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ جن سے ہم محبت کرتے ہیں انہیں اپنی محبت کا احساس دلایا جا سکے ۔

ویلنٹائن ڈے پر سرخ رنگ محبت کی علامت ہوتا ہے

1

سرخ رنگ محبت کے اظہار کا رنگ ہوتا ہے اس لۓ چاہنے والے اس بات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں کہ وہ اس دن سرخ رنگ کے کپڑے پہنیں ۔لڑکیاں تو چوڑیاں ،جوتے اور پرس بھی اسی رنگ کے میچنگ کرتی ہیں اور لڑکے بھی اس رنگ کی شرٹس، رومال ،اور کیپ پہن کر محبت کے سفیر ہونے کا عملی اظہار کرتے نظر آتے ہیں ۔

ویلنٹائن ڈے پر چاکلیٹ کی خریداری میں اضافہ ہو جاتا ہے

4

چاکلیٹ کے بارے میں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ اس سے محبت میں اضافہ ہوتا ہے لہذا ویلنٹائن ڈے منانے والوں کے لۓ یہ لازم ہے کہ وہ پہلے سے تیاری کر لیں اور چناؤ کر لیں کہ انہوں نے تحفے میں کون سی چاکلیٹ دینی ہے اور اس کی پیکنگ کیسے کرنی ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا اہتمام کرنا بھی ضروری ہے کہ جو لوگ اس دن اپنا وینٹائن ڈھونڈ رہے ہوں گے کہ ایمرجنسی کے لۓ اپنے پاس کچھ چاکلیٹ وقت سے پہلے لے کر رکھ لیں کیوںکہ ذیادہ خریداری کے سبب اس دن چاکلیٹ کا ملنا محال بھی ہو سکتا ہے ۔

سرخ گلاب کے پھول کا تحفہ بھی دیا جاتا ہے

2

پھول تو ویسے بھی محبت کے اظہار کا ایک بہترین ذریعہ ہوتا ہے اور جب موقع ویلنٹائن کا ہو تو پھر تو سونے پر سہاگہ ہوتا ہے لہذا اس بات کی تیاری بھی لازمی طور پر کر رکھیں کہ آپ کو اس دن پھول مل سکے پھولوں والے کو پہلے ہی ایڈوانس میں پیسے دے دیں تاکہ اس دن پھولوں کی تلاش میں خوار ہونا نہ پڑے ۔

یا پھر آپ کے پڑوس میں جہاں بھی گلاب لگے ہوں اس بات کا اہتمام کر لیں کہ مناسب وقت میں ان کو توڑ لیں ۔کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے بجاۓ کوئی اور ان کو اپنے ویلنٹائن کو تحفے میں دے دے ۔

تحفے کا انتخاب پہلے سے کر لیں

3

اس دن کو یادگار بنانے کے لۓ تحفے کا یادگار ہونا ضروری ہے لہذا تحفے کا انتخاب پہلے سے کر لیں اس کے لۓ پرفیوم یا پھر بہت ٹیڈی بئیر بہتر رہے گا لہذا اس کا اہتمام کر لیں کہ آپ پہلے سے خرید لیں یہ نہ ہو کہ آخری دن کسی وجہ سے خرید نہ پائیں ۔

ان سب تیاریوں کے بعد انتظار کریں کہ چودہ فروری آۓ اور آپ اپنے ویلنٹائن کے ساتھ یہ دن اس دن کے مخالفین کی نظروں سے چھپ کر آپ منا سکیں ۔کیونکہ اگر انہوں نے آپ کو دیکھ لیا تو پھر بڑے بڑے فتوی بھی جاری ہو سکتے ہیں.

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: