Article

وفاقی وزير زرتاج گل نے خواتین کے “چٹے” ہونے پر کیوں پابندی لگا دی ؟

1919 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان تحریک انصاف کو یہ اعزاز حاصل رہا ہےکہ اس حماعت نے خواتین کو بہت زیادہ نمائںدگی دی ہے اور اس جماعت میں بہت ساری پڑھی لکھی خواتین نےآگے بڑھ کر تبدیلی کے اس سفر مین عمران خان کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کیا ان خواتین میں زرتاج گل بھی ہیں جو کہ اس وقت وفاقی وزير براۓ موسمیاتی تبدیلی کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں

موجودہ دور میں جب کہ پوری دنیا میں موسمی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے سبب تمام ممالک خطرات کا سامنا کر رہے ہیں وہاں آلودگی کے ساتھ ساتھ پاکستان جیسے ملک میں ایک ایسا مسلہ بھی سر اٹھا رہا ہے جس کے سبب پاکستان کی ہر دوسری خاتون کینسر کی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہی ہے

اپنے ان خیالا ت کا اظہار زرتاج گل نے اس وقت کیا جب انہوں نے پاکستان کے ایک اہم مسلے پر لب کشائی کی ان کا کہنا یہ تھا کہ پاکستان کے لوگوں کی ایک نفسیات بن چکی ہے کہ سانولی اور کالی لڑکی کی شادی نہیں ہو سکتی اس وجہ سے تمام خواتین اپنی رنگت کو صاف کرنےکے لیۓ چٹے ہونے کی کریموں کا استعمال کرتی ہیں

 

یہ کریمیں انسانی چلد کے لیۓ انتہائی خطرناک ہوتی ہیں اور خواتین میں اسکن کینسر کے اضافے کا سبب بن رہی ہیں اس وجہ سے وفاقی وزیر زرتاج گل کا یہ کہنا ہے کہ وہ نہ صرف اس حوالے سے خواتین میں شعور بڑھائیں گی بلکہ اپنی منسٹری کے ذریعے ایسی کریموں پربھی پابندی لگائيں گی جو کہ مصر صحت کریمیں بنا کر خواتین کو خطرات سے دوچار کر رہی ہیں

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے میک اپ انڈسٹری کے لوگوں کو بھی متنبہ کیا کہ وہ خواتین کو گورا کرنے والی مضر صحت کریمیں اور ایسے تمام سامان کی فروخت کے حوالے سے اس امر کو یاد رکھین کہ اب ان کی منسٹری ان تمام معاملات پر نہ صرف نظر رکھے گی بلکہ مضر صحت اشیا کے خلاف اقدامات بھی کرۓ گی

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: