Article

آسیہ بی بی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں مائرہ خان کا ایسا ردعمل سامنے آگیا کہ مزہبی حلقے حیران رہ گۓ

1390 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

اس وقت پورا ملک سپریم کورٹ کے آسییہ بی بی کے رہائی کے فیصلے کے سبب واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے ایک گروہ کا تقاضا ہے کہ سپریم کورٹ نہ صرف اپنا فیصلہ واپس لے اور آسیہ بی بی کو پھانسی پر چڑھاۓ جب کہ دوسرا گروہ اس فیصلے کا مختلف وجوہ کی بنا پر خیر مقدم کرتے ہوۓ نظر آرہا ہے

اگر یہ کہا جاۓ کہ اس وقت ملک کے اندر ہر محاذ پر لبرل اور مزہبی طبقے میں ایک جنگ کا سماں ہے جو نہ صرف الیکٹرونک میڈیا پر لڑی جا رہی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی جاری ہے جب ملک کے تمام لوگ اس جنگ سے متاثر ہیں تو پھر کیسے ممکن ہے کہ اداکار اس جنگ سے دور رہ سکتے ہیں اسی وجہ سے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بارے میں انہوں نے بھی اپنی راۓ کا اظہار کر ڈالا

اس موقعے پر مشہور اداکارہ مائرہ خان کا کہنا تھا کہ

اللہ کرے ہمارے ملک میں ہمیشہ قانون کی حکمرانی رہے پاکستان زندہ باد

مگر مائرہ خان کی یہ راۓ جو انہوں نے آسیہ بی بی کے مقدمے کے فیصلے کے حوکلے سے دی بہت سارے مزہبی حلقوں کے لوگوں کو پسند نہیں آئي اور وہ بے ساختہ کہہ اٹھے کہ

میں صرف دعا کر سکتا ہوں کہ اللہ آپ لوگوں کو ہدایت سے نوازے کیوں کہ اسلام جاہلوں سے بحث کرنے سے منع فرماتا ہے بس میں صرف آپ کی سلامتی کی دعا ہی کر سکتا ہوں 

جب کہ دوسری جانب کچھ لوگوں نے مائرہ خان کو ٹوکتے ہوۓ کہہ ڈالا کہ

جس کی اپنی عزت نہیں ہے وہی ایسا بول سکتا ہے اور ناموس رسالت کے بارے میں ایک ایسے انسان کی حمایت مین بولنا جس پر توہین رسالت ثابت ہو چکی ہو بزات خود ایک گناہ کبیرہ ہے 

دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے سوشل میڈيا اکاونٹ سے اس فیصلے میں چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی حدیث کا اسکرین شاٹ شئير کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ

 

جان لو! جوکوئی بھی کسی غیر مسلم یا اقلیت پر ظلم کرے گا، سختی سے پیش آئے ، ان کے حقوق سلب کرے گا، اور کو ان کی برداشت سے زیادہ ایذا دے گا اور ان کی مرضی کے برخلاف ان سے کچھ چھینے گا، میں (حضرت محمد ﷺ) اس کے بارے میں روزِ قیامت شکایت کروں گا‘‘۔ ابو داؤد

مگر لوگوں کو اداکارہ اشنا شاہ کی یہ بات بھی ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے کہہ ڈالا کہ

یہ بھی تو دیکھ لو کہ اقلیت میں رہنے والے کی کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں 

پاکستانیوں کے درمیان کشیدگی کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے دیکھنا یہ ہے کہ اس صورتحال کا حل حکومت کیا نکالتی ہے اور یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے

 

 

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: