Article

پاک فوج کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ کی ویڈيو سامنے آگئی، ونگ کمانڈر کو کیا بتا کر پاکستان بھیجا گیا تھا؟ دیکھئیے اس ویڈیو میں

1036 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پلوامہ حملے کے بعد بھارتی جنگی جنون میں مبتلا ہے اور اسی سبب گزشتہ دن اس نے یہ دعوی کیا کہ اس کے جہاز مظفر آباد سیکٹر سے پاکستان میں داخل ہوۓ اور بھارتی پائلٹ گرفتار بھی ہوۓ  انہوں نے  دہشت گردی کے ان اڈوں کو جہاں سے پلوامہ حملے کے ذمہ داران کو ٹریننگ دی گئی ان کو برباد کر دیا ہے

جب کہ اس حوالے سے پاکستان فوج کے نمائندوں کا یہ کہنا تھا کہ بھارتی جہازوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی مگر جوابی کاروائی کی صورت میں اپنے پے لوڈ گرا کر فرار ہو گۓ

اس کے بعد پاکستانی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب جوابی حملہ پاکستان کی جانب سے ہو گا اس حوالے سےآج صبح ڈي جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے قوم کو اس بات سے بھی اگاہ کیا کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی سرحدوں کی حدود کی خلاف ورزي کی گئی

جس کے جواب میں پاکستانی فوج نےان کو نشانہ بنا کر ان کے دو جہازوں کو تباہ کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بھارتی پائلٹ میں سے ایک ہلاک ہو گیا اور ایک کو گرفتار کر لیا گا ہے

IAF Pilot Captured by Pakistan Army.

Posted by Pakistan Defence on Tuesday, February 26, 2019

پاکستان فوج نے اس گرفتار شدہ پائلٹ کی ویڈيو بھی میڈیا کو دے دی ہے جس کا نام  ونگ کمانڈرابھینند ہے اور اس کاسروس  نمبر 27981 ہے اس گرفتار پائلٹ سے جب اس کے مشن کے حوالے سے پاکستان آرمی نے پوچھ تاچھ کی تو اس نے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا ہے اس کا یہ کہنا تھا کہ میں پاکستان آرمی کو کسی بھی قسم کی اطلاع فراہم نہیں کروں گا

بھارتیوں کی جانب سے صرف دعوی کیۓ جا رہے ہیں جب کہ پاکستانی فوج اپنے ہر دعوی کے ساتھ ثبوت بھی دے رہی ہے جو کہ بھارتی فوج کے تمام بزدلانہ دعوں کا جواب ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: