Article

ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی پہلی بیوی کو اسلامی تعلیم سے ناآشنا قرار دے ڈالا

1019 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

معروف سیاست دان ، ٹی وی اینکر اور اسلامی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت جنہوں نے حالیہ دنوں میں ہی اپنے ساتھ کام کرنے والی سیدہ طوبی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی ۔ان کی دوسری شادی ان کی پہلی بیوی اور بچوں کی جانب سے تسلیم نہیں کی گئی اور مستقل طور پر کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کا حصہ بنی رہی ہے

خود کو خبروں کی زینت بنا دیکھنا کسے برا لگتا ہے اور عامر لیاقت تو ویسے بھی خبروں میں رہنے کے شوقین ہیں اسی وجہ سے دعوت ولیمہ کے بعد عامر لیاقت اور ان کی دوسری بیوی نے مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دینے کا سلسلہ شروع  کر رکھا ہے جس میں وہ کوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جو متنازعہ ہوتی ہے

یہی وجہ ہے کہ ان کی دوسری شادی کی خبریں ایک بار پھر زبان ذد عام ہو جاتی ہیں اس بار جب ڈاکٹر عامر لیاقت ایک نجی چینل کے پروگرام میں اپنی دوسری بیوی سیدہ طوبی کے ساتھ آۓ تو ان سے پوجھا گیا کہ دوسری شادی آپ کا حق تھا اور اس سے کوئی بھی آپ کو نہیں روک سکتا

ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشری کو بھی اس بات کا اس بات کا پتہ ہونا چاہیۓ کہ وہ عامر لیاقت کو دوسری شادی سے نہیں روک سکتیں اس پر ڈاکٹر عامر لیاقت کا جواب ایک بار پھر دونوں گھرانوں میں قربت پیدا کرنے کے بجاۓ مذید دوریاں پیدا کرنے کا سبب بنانے والا تھا

ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی بیوی بشری جو کہ ان کی شادی پر مخالفت کر رہی ہیں درحقیقت وہ دین اسلام سے واقف نہیں ہیں اس حوالے سے ان کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ ڈگری لینے کا یہ مطلب قطعی نہیں ہوتا کہ انسان اس بارے میں جان گیا ہے دین کے بارے میں پڑھنا اور دین کو جاننا دو الگ باتیں ہیں

اور ان کی پہلی بیوی اسی دین سے ناآشنا ہے اسی سبب وہ ان کی دوسری شادی کی مخالفت کر رہی ہیں اس کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نے ماضی میں اپنی کہی ہوئی بات ایک بار پھر دہرائی کہ ان کے بچے جو کہ اپنی ماں کے ساتھ مل کر اس شادی کی مخالفت کر رہے ہیں ان کے تمام اخراجات وہ ہی پورے کر رہے ہیں

ڈاکٹر عامر لیاقت ایک مزہبی عالم دین ہیں انہیں اس بات کا بھی اندازہ ہونا چاہیۓ کہ اسلام مرد کو دوسری شادی کی اجازت صرف اسی صورت میں دیتا ہے جب کہ وہ دونوں خاندانوں میں انصاف کر سکے اور یہ انصاف صرف مالی معاملات میں نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیۓ پیار محبت اور میں توازن رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے جو کہ عامر لیاقت کے عمل سے ظاہر نہیں ہو رہا ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: