Article

‘کیا میں آپ کی بہن کے ساتھ ایک کمبل میں سو سکتا ہوں ‘کمیشن کے امتحانات کی تیاری کی گائڈ بک میں اخلاقیات سے گرے ایسے سوالات جس نے سب کو شرمندہ کر ڈالا

1341 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

طالب علمی کا زمانہ ایسا ہوتا ہے جب ہر بچہ امتحانات کی تیاری کے لیۓ شارٹ کٹ استعمال کرتا ہے اس شارٹ کٹ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کم سے کم محنت کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ بہتر نمبر حاصل کیۓ جا سکیں اس کے لیۓ وہ مختلف گائیڈ بکس کا استعمال کرتا ہے اور ابتدائی طالب علمی کے دور سے گائیڈ بک پر انحصار کی عارت اس کی اس حد تک پختہ ہو چکی ہوتی ہے کہ وہ بڑے بڑے امتحانات کے لیۓ بھی انہی پر انحصار کرتا ہے

یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں ہر طرح کے امتحانات کے لیۓ گائيڈ بکس موجود ہوتی ہیں معاملہ میڈیکل کالجز میں داخلے کا ہو یا آرمی میں کمیشن لینے کا بچے ان گائيڈ بکس سے مدد لیتے ہیں اور ان میں پوچھے گۓ سوالات رٹ کر پرچہ دینے چلے جاتے ہیں اس یقین کے ساتھ کہ امتحانات میں یہی سوال پوچھے جائيں گے

حال ہی میں کمیشن کے امتحانات کی تیاری کے حوالے سے ایک گائیڈ بک کے صفحات دیکھنے کا اتفاق ہوا جن کو دیکھ کر عقل محو حیران ہے کہ کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی بھی قسم کے امتحانات میں کیا اس قسم کے سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں

پہلا سوال جو اس صفحے پر موجود تھا اس میں پوچھا گیا کہ

فرض کریں آپ اور آپ کے دوست اپنے گھر کے ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہوں تو اس دوران اچانک آپ کی بہن کمرے میں اس حالت میں آجاۓ کہ وہ بے لباس ہو تو آپ کیا کریں گے ؟

چونکہ یہ ایک گائيڈ بک ہے اس لیۓ اس میں سوال بھی خود ہی پوچھے جاتے ہیں اور ان کے جوابات بھی خود ہی بتاۓ جاتے ہیں لہذا جو جواب بتایاگیا وہ اس سوال سے بھی زیادہ حیران کن تھا

جواب

میں اپنی بہن کے پاس جاؤں گا اور اس کو اپنی گود میں لے لوں گا کیوں کہ اس کی عمر صرف چھ ماہ ہے

اگلا سوال جو پوچھا گیا وہ اخلاقیات کی تمام حدوں کو پار کرنے والا تھا اس میں پوچھا گیا کہ

کیا میں آپ کی بہن کے ساتھ ایک ہی کمبل میں سو سکتا ہوں ؟

اس سوال کا جواب بھی گائيڈ ہی میں موجود ہے

جواب

جی ہاں کیوں نہیں آخر آپ اس کے والد کی جگہ پر ہیں

اس جواب نے تو حد ہی کر دی سمجھ سے باہر ہے کہ کیا اس قسم کے سوالات سے امیدوار کی برداشت کا امتحان مقصود ہے یا اس کی بے غیرتی کا

اگلا سوال ہے کہ

اگر آپ ٹرین کے کسی کیبن میں اپنی بہن کے ساتھ تنہا سفر کر رہے ہوں اور اچانک آپ کے جنسی جزبات جاگ اٹھیں اس صورت میں آپ کیا کریں گے ؟

اس سوال کے جواب میں گائيڈ میں تحریر ہے کہ

جواب

مسلمان ہونے کی حیثیت سے میں اپنے جزبات پر قابو پانے کی کوشش کروں گا اور اس کے لیۓ قرآنی آیات سے مدد لوں گا

اس کے بعد گائيڈ میں مذید رہنمائی کے لیۓ فرمایا گیا ہے کہ اس طرح کے جزباتی سوالوں کے جوابات کے دوران اپنے جزبات کو قابو میں رکھتے ہوۓ حقیقت پسندی کے ساتھ جوابات دیں اور کسی بھی حوالے سے اپنے جزبات کا اظہار نہ کریں

گائیڈ بک کے اس صفحے نے یہ سوال اٹھا دیۓ ہیں کہ کیا امتحانات میں اس قسم کے سوالات پوچھے جاتے ہیں اور اگر پوچھے جاتے ہیں تو اس کے مقاصد کیا ہو سکتے ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: