Article

! اور اللہ چاہے تو ادھورے قصے بھی مکمل کردیتا ہے

1268 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

آج صبح معمول کے مطابق میں اور میری دوست ہم دونوں صبح صبح ہلکے ہلکے سرد موسم میں گھر سے نکلے تھوڑا دور چل کر سڑک پر ایک رکشہ روکا اور آفس جانے کے لیے اس میں سوار ہوگے- ہم دونوں اس میں بیٹھے اپنی اپنی سنانے لگے ، کچھ وہ اپنی سناتی تو کچھ میں اور یوں ہی تھوڑا وقت گزر گیا پِھر رکشہ رکا اور اس میں ایک خاتون اور ایک لڑکی سوار ہوئے

جسے میں اور میری دوست ہم دونوں دیکھنے لگے- جسم کو ایک کالے برقعے سے ڈھانپے سفید رنگت پہ نیلا اسکارف لیے اور ہاتھ میں ایک بیگ پکڑ کر بیٹھی مسکرا رہی تھی ، اس کے یوں مسکرانے پہ مجھے بڑی حیرت ہوئ کے آخر ایسی کیا بات ہے جس پر وہ یوں مسکرائے جا رہی ہے۔

اور یہی سوال ان خاتون نے بھی کر ڈالا جو اس کے ساتھ کہیں جانے کے لیے سوار ہوئی تھیں – ان خاتون کے جواب میں اس لڑکی نےمسکرا کر کہا کمپنی جا کر بتاونگی جس سے مجھے ایسا لگا کے شاید وہ کسی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے خیر ، ان خاتون محترمه سے صبر نہ ہوا اور پھر اس لڑکی سے مسکرانے کی وجہ پوچھنے لگیں

، خاتون محترمہ کے بار بار اصرار پہ اس لڑکی نے دھیمی آواز میں ان کے کان میں سَر گوشی کی جس سے وہ خاتون محترمہ بے ساختہ بول پڑیں “ارے واہ ! مبارک ہو بہت خوشی ہوئے سن کے ،  تو یہ وجہ هے تمھارے یوں مسکرانے کی “

خاتون کے اِس بے ساختہ رویے پر مجھے بھی وہ بات جاننے کی جستجو ہوئی کے آخر ایسی کیا بات هے جس کی وجہ سے دونوں یوں مسکرا رہے ہَیں ، کافی انتظار کے بعد معلوم ہوا کہ، اس دوشیزہ کی منگنی ٹوٹ گئی تھی جس پہ وہ بہت خُوش تھی اور کہیں اور بات پکی ہوگئ تھی ، اس کے یوں منگنی ٹوٹنے کی خوشی مجھ سے ہضم نہ ہوئی

، میں اِس سوچ میں پڑ گئی کہ اگر اسکی منگنی ٹوٹی ہے تو یہ اتنی خُوش کیوں ہے اور پھر کافی دیر کے سوچ و بچار کے بعد معلوم ہوا کے اس دو شیزہ کی منگنی وہاں سے ٹوٹی تھی جہاں وہ کرنا نہیں چاہتی تھی اور وہاں بات پکی ہوگئ تھی جہاں وہ کرنا چاہتی تھی ، اس کی یوں خوشی اور آنكھوں میں چمک ، چہرے کی رونق ، ہونٹوں کی مسکان یہ صاف صاف ظاہر کر رہی تھی کے یہ دلوں کا معاملہ ہے

اس کو یوں ہنستا مسکراتا دیکھ کر مجھے بیحد خوشی ہوئ اور خدا کی قدرت پر رشک آنے لگا اور اِس بات پر یقین اور پخته ہو گیا کے جوڑے آسمانوں پر بنتے ہَیں اور ملتے زمین پر ہَیں .اگر چَنْد الفاظ کے مجموعے میں اِس کہانی کو بیان کیا جائے تو یوں کہنا غلط نہ ہوگا کہ”

! اور اللہ چاہے تو ادھورے قصے بھی مکمل کردیتا ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: