Article

چھ بچوں اور شادی کے پچیس سال بعد ایسا کیا ہو گیا کہ اس عورت نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے بعد جلا ڈالا

1456 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ بچے میاں بیوی کے درمیان رشتے کی وہ زنجیر ہوتے ہیں جو کہ ان دونوں کو آپس  میں محبت کی ڈور سے باندھنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں بچوں کا ساتھ اور ان کی  پرورش ماں باپ کے رشتے اور تعلق کو محبت کی ایسی زنجیر سے باندھ دیتے ہیں جس کو توڑنے کا سوچنا بھی محال ہوتا ہے

اللہ تعالی نے عورت کو ممتا کے خمیر سے بنایا ہوتا ہے اور اپنی اولاد کی محبت ایک ایسی محبت ہوتی ہے جو دنیا کی ہر محبت کو چھوٹا بنا دیتی ہے پنجاب کے ایک گاؤں میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس نے میاں بیوی کی محبتوں اور ماں کی ممتا کے ان تمام دعوؤں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے

فتح بی بی جس کی شادی کو پچیس سال ہو چکے تھے شادی کے تئیس سال بعد اس کی ملاقات ظہور نامی شخص سے ہوئی اور ان دونوں کے درمیان فتح بی بی کے چھ بچوں کے باوجود محبت کا سلسلہ شروع ہوا اور محبتوں کے اس سلسلے نے ایسی قیامت ڈھا دی جس کی مثال رہتی دنیا تک کہیں نہیں ملتی

تفصیلات کے مطابق فتح بی بی جو کہ ایک شادی شدہ عورت اور چھ بچوں کی ماں بھی تھی اس کے ناجائز تعلقات ظہور کے ساتھ گزشتہ دو سال سے قائم تھے ۔ فتح بی بی کا شوہر ایک پیار کرنے والا باپ اور شوہر تھا اور اپنے گھر کے اخراجات محنت مزدوری کر کے پورے کرتاتھا مگر فتح بی بی ظہور سے شادی کرنا چاہتی تھی جو کہ ایک غیر شادی شدہ مرد تھا

فتح بی بی نے ظہور سے شادی کرنے کےلیۓ یہ تجویز پیش کی کہ وہ اپنے شوہر کو ہلاک کر ڈالتی ہے جس کے بعد وہ آزادی کے ساتھ ظہور سے شادی کر سکے گی اس کی اس تجویز پر عمل کرتے ہوۓ ان دونوں نے فتح بی بی کے شوہر کو رات کے اندھیرے میں ڈنڈے مار کر قتل کر ڈالا اور اس کے بعد سفاکی کی انتہا کرتے ہوۓ اس کی لاش کو رضائی میں لپیٹ کر آگ لگا دی تاکہ قتل کے الزامات سے بچ سکیں

مگر جس طرح خون ناحق چھپ نہیں سکتااسی طرح یہ قتل بھی متوفی کے وارثین کو شک کی بنیاد پر بے نقاب ہوا اور اس کے بعد فتح بی بی اور ظہور سے تفتیش کے بعد نہ صرف دونوں نے اقبال جرم کر لیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ قتل کا الزام ایک دوسرے پر لگانا شروع کر دیا

اس سارے واقعے کا المناک ترین پہلو یہ تھا کہ وہ چھ بچے جو فتح بی بی کے بطن سے پیدا ہوے تھے اس دنیا میں اپنی ماں کے ہاتھوں یتیمی کا شکار ہوۓ اور اب ماں کے جیل جانےکے بعد یسیر بھی ہو گۓ

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: