Article

کامیاب ازدواجی زندگی کے لیۓ ایک عورت اپنے شوہر سے کیا توقعات رکھتی ہے جانیۓ

2167 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

ایک عورت معاشرے کی نظر میں جتنی بھی مضبوط ہو مگر عورت ہونے کی حیثیت سے اس کی کچھ خواہشات ایسی ہوتی ہیں جن کی تکمیل وہ اپنے جوین ساتھی سے ہی چاہتی ہے ان خواہشات کے ادھورے رہنے کے سبب بظاہر وہ اگر اپنی زبان سے اقرار نہ بھی کرے تب بھی اس کی ازدواجی زندگی بے چینی اور ناآسودگی کا شکار ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر پیار کرنے والے شوہر کو اپنی بیوی کی ان خواہشات کو نہ صرف بن کہے سمجھ لینا چاہیۓ بلکہ ان کو پورا کرنے کی کوشش بھی کرنی چاہیۓ

بیوی کو تحفے میں پھول یا چاکلیٹ دیں

عام طور پر شادی شدہ زندگی کی ذمہ داریوں میں گھر کر انسان بہت سارے جزباتی تقاضوں کو فراموش کر بیٹھتا ہے اور میاں بیوی کا باہمی رشتہ صرف اور صرف ضرورت کے رشتے میں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ نازک طبع صنف نازک کے مزاج کے لیۓ بہت گراں ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وہ خاموشی سے اپنے شوہر سے دور ہو جاتی ہے ایسے  حالات میں بظاہر معمولی نظر آنے والے پھول او چاکلیٹ کے تحفے اس بندھن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

بیوی کے ساتھ سیلفی لیتےہوۓ چہرے کو ایک خوبصورت مسکراہٹ سے ضرور سجائیں

موجودہ دور میں سیلفی لینا فیشن کا حصہ بن گیا ہے عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب بھی خواتین اور خصوصا بیوی اپنے شوہر کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہے شوہر کے چہرے پر ایک بیزاری کا تاثر آجاتا ہے جو کہ بیوی کی دل آزاری کا سبب بنتا ہے اس لیۓ اپنی بیوی کی خوشی کی خاطر اس کے ساتھ سیلفی لیتے ہوۓ اپنے چہرے پر ایک مسکراہٹ ضرور سجائيں

بیوی کے چھوٹے چھوٹے اخراجات اور بل ادا کر دیا کریں

آج کل کے حالات میں جب زیادہ تر گھرانوں میں  میاں بیوی دونوں ہی کما رہے ہوتے ہیں اور بعض گھرانوں میں تو بیوی کی آمدنی شوہر کی آمدنی سے زیادہ بھی ہوتی ہے مگر اس کے باوجود بیوی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی کچھ ضروریات اس کا شوہر اس کے کہے بغیر پورا کر دیا کرے اس خواہش کے پیچھے درحقیقت بیوی کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ شوہر اس کا مجازی خدا ہے اور دینے والا ہے

بیوی سے بات کیا کریں

اکثر مرد حضرات کا یہ ماننا ہے کہ بیوی کی مان لینا اور سن لینا ہی خوشگوار ازدواجی کا بہترین نسخہ ہے جب کہ عورتوں کے معاملے میں یہ معاملہ بر عکس ہوتا ہے شوہر ایک بیوی کی زندگی کا ساتھی ہوتا ہے ان دونوں کی خوشیاں اور غم سانجھی ہوتی ہیں اس حوالے سے ان کے مسائل بھی ایک ہی ہوتے ہیں لہذا ان مسائل کو اکیلے اکیلے حل کرنا مشکلات اور مسائل میں اضافے کا بھی سبب بن سکتا ہے اس لیۓ بیوی کے ساتھ بغیر کسی مقصد کے بھی بات کیا کریں تاکہ اس کے اندر غبار نہ جمع ہوا کرے

اظہار محبت کرنے میں کنجوسی نہ کیا کریں

ہمارے مشرقی گھرانوں میں جزبات کے اظہار اور خصوصا محبت کے اظہار کو معیوب سمجھا جاتا ہے جب کہ گھر کی گاڑی میں محبت کا اظہار فیول کی حیثیت رکھتا ہے آپ کا اپنی بیوی کو صرف یہ کہہ دینا کہ آپ کو اس سے محبت ہے اور اس کے بغیر آپ کی زندگی بے مقصد ہو جاۓ گی اس  کے اندر زندگی کی نئی روح پھونک سکتا ہے

یہ چند نکات کسی بھی شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنا سکتے ہیں ان کو صدقہ جاریہ سمجھتے ہوۓ ان تمام شادی شدہ جوڑوں تک پہنچائیں جن کی شادی شدہ زندگی کسی بھی سبب سرد مہری کا شکار ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: