Article

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مودی سرکار کی جے جے کار کرتے ہوئے روانی میں پاکستان پر حملے کا پردہ فاش کر دیا

992 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پلوامہ حملے کے بعد جس طرح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کی جانب سے دھمکیوں کا بازار گرم کر دیا گیا اور اس کے بعد پاکستانی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھارتی طیاروں کی جانب سے کی گئی ان سب حالات کو دیکھ کر بین الاقوامی تجزيہ کاروں کا بھی یہ کہنا ہے کہ مودی کے اس جنگی جنون کا سبب صرف پلوامہ حملہ نہیں بلکہ کچھ اور اسباب بھی ہیں

اس حوالے سے پاکستانی وزير اعظم عمران خان نے بھی قوم کو یہ بتایا کہ بھارت میں یہ سال الیکشن کا سال ہے اور مودی سرکار اس سال الیکشن جیتنے کے لیۓ پاکستان دشمنی کے کارڈ کو ایک مہرے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں

مودی سرکار نے اس مقولے پر عمل کیا کہ جھوٹ کو زور زور سے اور بار بار اس وقت تک بولا جاۓ کہ لوگ اس کو سچ سمجھ بیٹھیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پلوامہ حملے کا سارا الزام پاکستان پر لگا کر اپنے طیاروں کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ پاکستان بھیج دیا

اس حوالے سے راکھی ساونت نے ایک ویڈيو بنا کر شوشل میڈيا پر اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے ایک جانب تو بھارتی حملے کے نتیجے میں تین سو پاکستانیوں کے مارے جانے کی افواہ پر مودی سرکار کو مبارکباد دی اور دوسری جانب خود ہی اس بات کا اقرار کر رہی ہیں کہ ان تین سو لوگوں کی لاشیں اس لیۓ کسی کو نظر نہیں ائیں کہ ہماری بمباری نے ان کی ہڈیوں تک کو گلا کر راکھ کر دیا

اس کے بعد ویڈيو کے آخر میں ان کے تھیلے سے بلی باہر اگئی اور انہوں نے اس ویڈيو کے اصل مقصد کی طرف آتے ہوۓ بھارتی قوم سے یہ اپیل کر ڈالی کہ مودی سرکار کے پاکستان پر حملے کے کارنامے کے انعام کے  طور  پر ووٹ صرف اور صرف بی جے پی کو ہی دیا جاۓ

اس پیغام سے واضخ طور پر یہ پتہ چلتا ہے کہ درحقیقت بھارتی حکومت صرف اور صرف الیکشن کی کامیابی کے لیۓ یہ جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان دشمنی کی فضا پیدا کر رہی ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: