Article

شک اور محبت کی انتہاؤں کی ایسی داستان جس نے سب جلا ڈالا

1936 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

وہ میرے ساتھ کام کرتی تھی اس کی شکل اس کی عادتین سب کا دل موہ لیتی تھیں وہ ایسی ہی تھی ہر ایک کا خیال رکھنے والی ،ہر ایک کے کام آنے والی ۔مجھ جیسے خاموش انسان کے دل مین کب کس طرح اس نے جگہ بنائی میں اس بارے میں نہیں جانتا

محبت کا اقرار بھی اس نے ہی مجھ سے کیا جس کو میں نے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ میری زندگی کے مسائل مجھے محبت جیسی عیاشی کرنے نہیں دے سکتے مجھ پر اپنے گھر اور اپنی تین بہنو کی ذمہ داری تھی ان کی شادی سے قبل میں اپنے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا

میرے بار بار منع کرنے کے باوجود اس نے حوصلہ نہیں ہارا اور مجھ سے اقرار کروا کر ہی دم لیا اس کی محبت نے مجھے سب کچھ بھولنے پر مجبور کر دیا اس نے اس محبت کے بدلے میں کبھی کچھ نہیں مانگا

وہ بہت بہادر تھی اور میں بہت بزدل ،وہ ہر ایک کے سامنے میری محبت کا اقرار کر لیا کرتی تھی اس نے اپنے گھر والوں کو بھی ہماری محبت کے بارے میں بتا دیا تھا اس کے گھر والے مجھے پسند نہیں کرتے تھے

ان کا خیال تھا کہ میری ذمہ داریاں اگلے دس سال تک ختم نہیں ہو سکتیں اور یہ بہت طویل عرصہ تھا اس وجہ سے میری محبت میں اس کے لیۓ سراسر زیاں کے سوا کچھ نہ تھا مگر وہ اپنے گھر والوں کے سامنے ڈٹ گئی اور اس نے ان کو کہہ ڈالا کہ اس نے شادی کرنی ہے تو مجھ سے اس کے علاوہ کسی اور سے نہیں

اسی دوران اسے ایک اچھی نوکری کی آفر ہوئی اور وہ ہمارا آفس چھوڑ کر دوسری جگہ چلی گئی ۔مگر اس کے باوجود اس نے مجھ سے ملنا نہ چھوڑا ہر روز آفس کے بعد وہ میرے پاس آتی اور ہم ایک ساتھ وقت گزارتے

پچھلے کچھ دنوں سے وہ کچھ الجھی الجھی تھی میں اس کا انتظار کرتا رہتا ایک تو وہ دیر سے آتی اور آنےکے بعد بھی الجھی الجھی نظر آتی نہ تو کچھ بات کرتی اور نہ ہی میری کسی بات پر دھیان دیتی

میں نے اس سے کئی بار پوچھنے کی کوشش کی مگر ہر بار اس نے ٹال دیا اب ہم روزانہ ملنے کے بجاۓ صرف ویک اینڈ پر ملنے لگے تھے اور اس پر بھی اس کو ہی اعتراض ہوتا تھا کہ اس کا بہت ٹائم ضائع ہوجاتا ہے

میں نے شروع شروع میں تو اس کے رویۓ کو کام کی زیادتی کی وجہ سے نظر انداز کیا مگر جب معاملہ حد سے بڑھنے لگا تو میں نے اس کی جاسوسی کا فیصلہ کیا اور اس پر مجھے پتہ چلا کہ وہ اپنے آفس ہی کے کسی کولیگ کے ساتھ دوستی کر چکی ہے

میں نے ایک دن اس سے اس بارے میں کھل کر بات کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ اس کا صرف دوست ہے جب کہ وہ مجھ سے محبت کرتی ہے مجھے ان دنوں اندازہ ہوا کہ میں اس سے کتنی شدت سے محبت کرتا تھا اور اس کے ساتھ جڑا ہوا کوئی نام بھی میری برداشت سے باہر تھا

میرے اندر ایک آگ سی لگ گئی تھی ہمارے درمیان ہر وقت جھگڑے ہونے لگے میں اس کے منہ سے کسی بھی دوسرے کا نام تک سننا برداشت نہیں کر سکتا تھا اور وہ مجھے بیٹھ کر اپنے آفس والوں کے قصے سناتی اس کے پاس میری اور اپنی باتیں ختم ہو چکی تھیں

اگر کبھی میں ٹوکتا بھی تو وہ کہہ بیٹھتی کہ میں بلاوجہ شک کر رہا ہوں ایک دن تو حد ہی ہو گئی اس نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے آفس والوں کے ساتھ پکنک پر جا رہی ہے میں نے اسے منع کر دیا مگر اس نے کہا وہ ضرور جاۓ گی

اس دن میں نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کر ڈالا میں اب اس تعلق کو آر یا پار کر دینا چاہتا تھا میں اس کا پیچھا کرتے ہوۓ اس جگہ جا پہنچا جہاں وہ پکنک کے لیۓ گئی تھی میں وہاں جا کر دیکھنا چاہتا تھا کہ وہ کس وجہ سے میری بات نہیں مان رہی میں وہاں پہنچا تو پہلے تو وہ حیران ہوئی اس کے بعد اس نے سب کو میرا تعارف سابقہ آفس کے کولیگ کے طور پر کروایا

اس نے کسی کو نہیں بتایا کہ میں اس کی محبت ہوں وہ مجھ سے پیار کرتی ہے ہم شادی کرنے والے ہیں اس کی اس بات سے میں ٹھٹک گیا میں نے وہیں پر اس کے ساتھ تکرار شروع کر دی جس کو اس نے سنبھالنے کی کوشش کی مگر میں اپنے حواسوں میں نہ تھا

میں نے چیخنا چلانا شروع کر دیا اس کو بے وفا بدکردار اور نہ جانے کیا کیا کہہ بیٹھا اس کو سب کے سامنے شرمندگی اٹھانی پڑ رہی تھی اور وہ ہماری محبت کا آخری دن تھا اس نے فیصلہ سنا دیا کہ وہ مجھے چھوڑ رہی ہے

مجھے آج بھی یہی لگتا ہے کہ وہ بے وفا ہے میں نے اس کی محبت میں جب کسی اور طرف نہیں دیکھا تو وہ ایسا کیوں کرتی ہے آج ہماری راہیں جدا ہو چکی ہیں وہ نہ میری کال رسیو کرتی ہے اور نہ ہی میرے کسی میسج کا جواب دیتی ہے

میں نے نشہ کرنا شروع کر دیا ہے اس کے باوجود ایک پل کے لیۓ بھی اس کی یاد میرے دل سے نہیں جاتی آپ ہی بتائيں کیا میں غلط ہوں ؟؟

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: