Article

کیا آپ اس نشے کے بارے میں جانتے ہیں جس میں دنیا کے سو فی صد لوگ مبتلا ہیں

926 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

منشیات کسے کہتے ہیں؟ وہ تمام اشیاء جو انسان کے اعصاب کو عارضی طور پر پر سکون کر دیں نشہ آور اشیاء کہلاتی ہیں ان کی فہرست میں ہیروئین ،کوکین ،چرس ، گانجا،شراب ،سگریٹ وغیرہ شامل ہیں ۔مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے نشہ آور چیز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کا استعمال ہم سب اپنی روز مرہ کی زندگی میں باقاعدگی سے نہ صرف کر رہے ہیں بلکہ ہم سب اس کے عادی بھی ہو چکے ہیں ۔ اور وہ چیز ہے شکر یا چینی

1

جدید تحقیقات کے مطابق انگریزی روزنامے گارڈین میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق جینی کے استعمال کے انسانی جسم پر انتہائی دور رس نتائج مرتب ہوتے ہیں اور یہ اثرات دھیرے دھیرے ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔

عام طور پر یہ مشاہدہ ہے کہ اگر بچوں کو کوئی بھی میٹھی چیز کھانے کے لۓ دی جاتی ہے تو وہ ان کے لۓ نہ صرف خوشی کا سبب ہوتی ہے بلکہ اس سے وہ پر سکون بھی ہو جاتے ہیں اور عموما مزید کا مطالبہ بھی کرتے ہیں ۔عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کئی افراد رات میں اس وقت تک پرسکون نیند کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے جب تک وہ سونے سے قبل ایک گلاس میٹھے دودھ کا نہ پی لیں ۔ درحقیقت وہ لوگ جینی کے نشے میں مبتلا ہوتے ہیں ۔اسی وجہ سے ان کو پر سکون نیند کے لۓ میٹھا لازمی درکار ہوتا ہے

2

سال 1934 میں جب امریکہ میں کساد بازاری عروج پر تھی اور امریکی قوم معاشی ناہمواری کے سبب بد ترین ڈپریشن کا شکار تھی تو اس دوران ملک میں میٹھی اشیا کی خرید و فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ۔اس پر انگریزی جریدے نیو یارک ثائمز نے ان الفا ظ میں تبصرہ کیا تھا کہ

ڈپریشن کی حالت میں لوگ ٹافیاں اور میٹھی چیزوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں اور جب تک ان کی جیب میں رقم ہوتی ہے وہ اس کا استعمال میٹھی اشیاء کی خریداری میں کرتے ہیں ۔ اسی سبب میٹھی اور شکر والی اشیاء کی تیاری نے ایک صنعت کا روپ دھار لیا ہے جو کہ آج بھی کامیابی سے جاری ہے ۔

3

اگرچہ آج تک ناکافی ریسرچ کے سبب غذائیت کے ماہرین شکر یا چینی کو نشہ آور اشیاء کی فہرست میں نہیں رکھ پاۓ مگر اس کے باوجود وہ انسانی اعصاب پر اس کے اثرات سے انکار نہیں کرتے اور یہ سمجھتے ہیں کہ شکر بھی انسان پر ویسے ہی اثرات مرتب کرتی ہے جیسے کوئی بھی دوسری نشہ آور چیز کرتی ہے ۔

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: