Article

بھارتی طیارے ایس یو 30 کو گرانے والے پاکستان بہادر سپوت نعمان علی خان کے بارے میں جانئیے جنہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

1389 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین ترین فوج میں شمار ہوتی ہے اور اس بات کا ثبوت حالیہ دنوں میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران مل گیا جب کہ دو بھارتی طیاروں کو پاکستان ائیر فورس کے ہوا بازوں نے فضا ہی میں وار کر کے تباہ کر دیا ایک طیارے کے  پائلٹ حسن حماد صدیفی تھے جن کا تعلق کراچی سے تھا

جب کہ دوسرے جہاز کے پائلٹ نعمان علی خان تھے جنہوں نے انتہائی بہادری سے انڈین ایس یو 30 طیارے کو نشانہ بنایا اور اس کے پائلٹ کو جہنم واصل کیا ۔ رشین ساخت کے اس جنگی جہاز کا مقابلہ نعمان علی خان نے پاکستانی ساختہ جنگی طیارے سے کیا جس کے سبب دنیا بھر میں پاکستانی جنگی طیاروں کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

ابتدائي خبروں میں حسن حماد صدیقی کا نام سب کے سامنے آيا تو پوری قوم نے اپنے اس ہیرو کو بہت پیار اور محبت سے نوازہ مگر اس موقعے پر نعمان علی خان کے نام کے حوالے سے واضح طور پرنام سامنے نہ آسکا تھا مگر اب ائير چیف مارشل کی جانب سے نہ صرف نعمان علی خان کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے بلکہ ایک میٹنگ میں ائیر چیف مارشل نے حسن محمود کے ساتھ ساتھ نعمان علی خان کو اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

پاکستان کے یہ بہادر فرزند پاکستان کا وہ سرمایہ ہیں جن کے سبب ایک جانب تو بزدل دشمن بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اور دوسری جانب ان کے سبب پاکستان ساختہ جنگی طیاروں کی دنیا بھر میں مانگ میں اضافہ ہوا ہے جن کی فروخت سے ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو سکتا ہے

نعمان علی خان اور حسن محود صدیقی کے حوالے سے یہ خبر بھی سوشل میڈيا پر گردش کر رہی ہے کہ ان کو اعلی فوجی اعزازات سے بھی نوازا جاۓ گا اور یہ متشکر قوم اپنے ان جوانوں کو بہادر قوموں کی طرح خراج تحسین پیش کرۓ گی

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: