Article

شادی شدہ عورت کے زنا کرنے کے بارے میں ایسا قانون پاس ہو گیا کہ سب ہی توبہ توبہ کرنے لگے

1014 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

انسان کو اللہ تعالی نے اس زمین پر اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا ہے اور اس کا سبب اللہ تعالی نے اس عقل و شعور قرار دیا ہے جو کہ انسان کی تخلیق کے وقت خالق کائنات نے اس کو عطا کیا ہے اسی شعور کی مدد سے وہ اس بات کا فیصلہ کر سکتا ہے کہ دنیا میں اس کے لیۓ کیا صحیح اور کیا غلط ہے

اسی قانون کی رو سے اللہ نے انسان کو جوڑوں کی صورت میں تخلیق کیا تاکہ انسان اپنے جیون ساتھی کے ساتھ رہ کر لطف اٹھا سکے اور اپنی زندگی کو سکون سے گزار سکے مگر جب بھی اس توازن میں بگاڑ آتا ہے انسانی سکون درہم برہم ہو جاتا ہے اسی وجہ سے معاشرت میں حقوق و فرائض کا ایک توازن قائم رکھا گیا ہے


یہ دین اسلام ہی ہے جس نے واضح طور پر مرد و زن کے حقوق و فرائض کو قرآن میں واضح طور پر بیان فرما دیا اور پھر اس کی عملی تشریح سنت نبوی کی صورت میں کر ڈالی مگر جو اقوام قرآن سنت سے دور ہیں وہ اپنی عقل کے مطابق مرد و زن کے حقوق فرائض کو کرنے کی کوشش کرتی ہے جس کے سبب ان کے معاشرے سراسر بے چینی کا شکار ہیں

ایسا ہی ایک قانون حالیہ دنوں میں پڑوسی ملک بھارت میں بھی پاس ہوا ہے جس کی رو سے ایک شادی شدہ عورت کو بھی اپنی مرضی سے زنا کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ کوئی گناہ نہیں ہے اس قانون کی توجیہ پیش کرتے ہوۓ ہندوستان کے قانونی ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ عورت شادی کے بعد مرد کی غلام نہیں ہوتی ہے اس لیۓ وہ اپنے جنسی تقاضوں کی تکمیل کے لیۓ بھی آزاد ہوتی ہے

اس حوالے سے وہ جس مرد کے پاس جانا چاہے جا سکتی ہے اس قانون کو اگر اسلامی قوانین سے ہٹ کر عقلی دلائل سے بھی جانچا جاۓ تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ اگر عورت اپنے جنسی تقاضوں کی تکمیل اس طرح کسی کے پاس بھی جا کر کر سکتی ہے تو پھر اس کو شادی کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے ؟؟

دوسری جانب اگر عورت بیک وقت ایک سے زيادہ مردوں سے جنسی تعلق قائم کر رہی ہے تو پھر اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ اپنے جد یعنی اپنے والد کی شناخت کے لیۓ کیا طریقہ کار اختیار کرے گا ؟؟

عقلی دلائل سےمتصادم اس قانون کے حوالے سے قانونی حلقوں میں ایک نئي بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ بیشک اسلام ایک بہترین اور مکمل ترین دین ہے جس میں ہر مسلہ کا حل موجود ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: