Article

انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے احد رضا میر اور مومنہ کے بارے میں ایسا کیا کہہ ڈالا کہ سجل علی نے بھی رحم کی درخواست کر ڈالی

1273 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

بلاآخر کوک اسٹودیو سیزن 11 اپنے اختتام کو پہنچا مگر اس  کے سیزن 5 کی گونج نے پورے پاکستان کے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ماضی میں یہ گونج اس کے معیاری نغموں کے سبب ہوتی تھی مگر اس بار اس کی وجوہات کچھ مختلف ہیں یہی وجہ ہے کہ اس بار صرف نوجوان طبقہ ہی کوک اسٹوڈیو سے متاثر نہیں ہوا بلکہ اس نے ادھیڑ عمر لوگوں کے جزبات کو بھی اپنے آخری سیزن میں ایسی ٹھیس پہنچائي کہ وہ لوگ اپنے جزبات پر قابو نہ رکھ سکے

سیزن 5 کا آخری گانا جو کہ احد رضا میر اور مومنہ نے گايا تھا نوۓ کی دہائی کا مشہور ترین گانا کوکو رینا تھا جس کو احمد رشدی نے گایا تھا اور جو چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا تھا جس کے سبب اس ایج گروپ کے لوگوں کی اس گانے سے جزباتی وابستگی ہونا ایک فطری عمل ہے

مگر جب یہ گانا کوک اسٹوڈیو سے منظر عام پر آیا تو باقی لوگوں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری بھی اس گانے کے اس بری طرح ری میک پر چـلا اٹھیں اور انہوں نے اس کا اظہار اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے بھی کر ڈالا ان کا کہنا تھا کہ

 

خوفنا ک،برباد کر ڈالا ایک کلاسک گانے کو کوک اسٹوڈیو والوں کو پرانے گانوں کو برباد کرنے کی اجازت آخر کون دیتا ہے

یہ وفاقی وزیر کی ایک ذاتی راۓ تھی مگر مومنہ کو ان کی یہ راۓ ایک آنکھ نہ بھائی اور اس نے جوابی ٹوئٹ میں یہ کہہ ڈالا کہ

جب آپ ایک ذمہ دار پوسٹ پر ہوں تو پھر بات سیاست کی نہیں ہوتی بلکہ معاملہ پورے پاکستان کا ہوتا ہے آپ صرف پاکستان تحریک انصاف کی نہیں بلکہ ہم سب کی ترجمان ہیں ایسے وقت میں جب ہم پہلے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کی بدترین نفرت اور تنقید کا سامنا کر رہے ہیں آپ براہ مہربانی اس آگ کو مذید نہ بھڑکائیں

 

ٹوئٹر کی یہ جنگ یہیں پر ختم نہ ہوئی بلکہ شیریں مزاری نے مومنہ کے جواب میں ایک اور ٹوئٹ بھی کر ڈالا جس میں ان کا کہنا تھا کہ

کیا آپ سنجیدہ ہیں گانے کو پسند نہ پسند کرنے کا سیاست سے کیا تعلق یہ تو ذاتی پسند کی بات ہے مجھے یہ گانا پسند نہیں آیا بس بات ختم

شیریں مزاری نے تو یہ کہتے ہوۓ بات ختم کر دی مگر سوشل میڈيا کے صارفین ابھی بھی بات ختم کرنے کے لیۓ تیار نہیں ہیں اور ان کی تنقید کا سلسلہ ابھی جاری ہے جس نے احد رضا میر کو اس حد تک پریشان کر ڈالا کہ سجل علی نے بھی اس جنگ میں کودنے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے سوشل میڈيا اکاونٹ کے ذریعے شیریں مزاری سمیت ان تمام لوگوں کو کہہ ڈالا جو اس گانے پر تنقید کر رہے تھے کہ

 

Kahin beet na jaye raina ! #khudakakhoofkarlain ??

A post shared by Sajal Ali Firdous (@sajalaly) on

اتنی نفرت لے کر کہاں جاؤ گے قبر میں اب ان تنقید کو ختم کرو

تنقید کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہتا ہے اس کو تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے مگر اگر تنقید کسی کی دل آزاری کا سبب بن رہی ہو تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ لوگ اس گانے کو دیکھنے سے اجتناب برتیں اور وہ گانے سنیں جو ان کو پسند آۓ ہیں

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: