Article

ایک وفاقی وزير بھارتی طیارے کے ملبے پر کیوں چڑھ بیٹھا کہ لوگوں نے اس پر تنقید شروع کر ڈالی

782 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستانی قوم ایک جزباتی قوم ہے اور جب اس قوم کا معاملہ بھارت کے ساتھ تنازعہ کا ہو تو ہمارے جزبات اپنے عروج پر ہوتے ہیں اور محاذ جنگ پر موجود فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام عوام اور اسمبلیوں میں بیٹھے وفاقی وزیر بھی جزبات کی رو میں بہہ جاتے ہیں اور جزبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنے ملک کے لیۓ کچھ بھی کرنے سے دریغ نہیں کرتے ہیں

ایسی ہی کچھ صورتحال وفاقی ويور فیصل واڈا کے ساتھ بھی پیش آئي جو بھارتی جہاز کے  آزاد کشمیر میں پاک فوج کے حملے کے سبب برباد ہونے کے بعد خود پر قابو نہ رکھ سکے اور اس مقام پر جا پہنچے جہاں پر پاکستان کے فخر ونگ کمانڈر حسن محمود صدیقی نے بھارتی جہاز مار گرایا تھا

Iska kia karna hai ?

Posted by Ali Arif on Wednesday, February 27, 2019

اس کے بعد اس طیارے کے ملبے پر کھڑ ہوکر پاکستانی پرخم ہاتھوں میں لے کر بھارتی جہاز کے ملبے پر کھڑے ہو کر اپنے ویڈيو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ کس بھی محاذ پر اپنے فوجیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ پیغام لے کر پاک فوج کے پاس آۓ ہیں کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں

اس کے بعد انہوں نے بھارتی فوج کو مخاطب کر کے یہ کہا کہ ہم جنگ کے بجاۓ امن کے خواہاں ہیں مگر اپنے ملک کی جانب بڑھنےوالے ہاتھوں کو توڑ دینے کا جزبہ رکھتے ہیں ان کی اس ویڈیو کے سوشل میڈيا پر آنے کے بعد لوگوں کی جانب سے جو ردعمل سامنے آيا وہ فیصل واڈا وفاقی وزیر پانی کے لیۓ بہت حوصلہ افزانہ تھا

کچھ لوگوں نے ان کے اس طرح کی ویڈيو شئير کرنے پر پی ٹی آئي والوں کی میرا کا خطاب دے ڈالا

جب کہ کچھ لوگوں نے ان کو مشورہ دے ڈالا کہ تباہ شدہ جہاز پر کھڑے ہو کر باتیں کرنےکے بجاۓ ان مورچوں پر چلے جائيں جہاں پر حقیقی معنوں میں جنگ جاری ہے

جب کہ کچھ لوگوں نے تو بھارتیوں سے درخواست کر ڈالی کہ فیصل واڈا کو لے لیں اور اس کی جگہ ہمیں سدھو دے دیں

لوگوں کے ان تمام تبصروں سے قطع نظر اس بات کو تسلیم کرنا چاہیۓ کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا نے یہ عمل صرف اور صرف اپنی فوج کا مورالل بلند کرنے کے لیۓ کیا اور ان کا جزبہ حب الوصنی ہر قسم کے شکوک و شبہات سے پاک ہے مگر پاکستانی قوم کا بھی کچھ نہیں کیا جا سکتا جو کہ ہر معاملے میں مزاح کا پہلو ڈھونڈ لیتے ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: